• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،مصطفیٰ کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا ریاست کا کام ہے، ملک میں اگر نوجوانوں کو مواقع فراہم نہ کیے گئے تو یہ نوجوان خطرناک ثابت ہونگے۔ ایکسپو سینٹر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے مصطفی کمال نے کہاکہ کانفرنس میں نوجوان طبقہ شریک ہے جو خوش آئند ہے ۔ مصطفی کمال نے کہاکہ گزشتہ دنوں سے جو چل رہا ہے ہم نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ، انہوں نے کہاکہ میں مہاجروں کو ایک بار پھر سے آواز دینا چاہتا ہو یہ تاثر غلط ہے کہ اردو بولنے والے صرف ایم کیو ایم میں ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل رضا ہارون بھی ان کے ہمراہ تھے۔ دریں اثناء الیکشن مہم کے سلسلے میں ملیر کے حلقے این اے 257 کے دورے کے دوران خطاب کرتے ہوئے سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وہ وقت دور نہیں جب ہم اس شہر کی ترقی کا سفر وہیں سے شروع کریں گے جہاں سے ہم نے چھوڑا تھا۔ آئندہ الیکشن میں پی ایس پی کلین سوئپ کرے گی اور عوام کے مسائل انکی دہلیز پر حل کرے گی۔
تازہ ترین