• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب کے وکیل کی عدم حاضری،شرجیل میمن و دیگر کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے نیب ریفرنس میں شرجیل انعام میمن، ذوالفقار شہوانی ودیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت نیب پراسکیوٹر کی عدم حاضری کے باعث ملتوی کردی۔ ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ کے روبرو محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر شرجیل میمن، ذوالفقار شہوانی و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسکیوٹر بیماری کے باعث پیش نہ ہو سکے۔ نیب حکام نے کہا کیس کے پراسکیوٹر بیماری کے باعث پیش نہیں ہو سکے لہذا عدالت عالیہ سے استدعاہے کہ سماعت ملتوی کردی جائے۔عدالت نے سماعت 23 فروری تک ملتوی کردی۔ محکمہ اطلاعات سندھ کریشن کیس میں سارنگ لطیف، گلزار علی ودیگر نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ نیب کے مطابق ملزمان پر محکمہ اطلاعات میں پونے چھ ارب کرپشن کا الزام ہے۔ ریفرنس میں ریاض منیر ضمانت پر ہے جبکہ انیتہ بلوچ کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔ ریفرنس میں 14 ملزمان جیل میں ہے۔
تازہ ترین