• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیروں ومعاونین کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز

کوئٹہ (این این آئی)سابق وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے مقرر کردہ مشیران اورمعاونین کے خلاف کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ،سابقہ وزراء اور مشیران اب تک سرکاری گاڑیاں مراعات استعمال کر رہے ہیں ،ذرائع کے مطابق سابقہ دور میں وزیراعلیٰ کی جانب سے مختلف محکموں میں ایڈوائزر اور معاونین مقرر کئے گئے تھے جنہوں نے صوبے کے نوجوانوں کو ملازمتیں دینے کے عوض بھاری رقوم ایڈوانس ٹوکن کی مد میں حاصل کی تھیں مگر حکومت کی تبدیلی کے بعد مذکورہ افراد نے رقوم واپس کر نے سے بھی انکار کردیا تھا جس کے بعد متاثرین نے مختلف تحقیقاتی اداروں میں شکایات دائر کی تھیں جس پر اداروں نے سابقہ معاونین ، مشیران اورایڈوائزروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ سابقہ مشیر ،ایڈوائزر ان اور معاونین نے اب تک سرکاری گاڑیاں اوردیگر مراعات بھی واپس نہیں کیں جبکہ کئی قیمتی گاڑیوں کا سامان بھی نکال لیا گیا ہے دوسری جانب سابقہ وزراء نے بھی سرکاری بنگلے خالی نہیں کئے اور نہ ہی سرکاری گاڑیاں ،اسٹاف متعلقہ محکموں کو واپس کیا ہے ۔
تازہ ترین