• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص ، زمیندار کو شدید زخمی کرنے کے بعد نامعلوم افراد نے دفن کردیا

ڈگری( نامہ نگار) ضلع میرپورخاص کے محمود آباد پولیس اسٹیشن کی حدود میں مقامی زمیندار 45 سالہ محمد اقبال پہنور ولد نور محمد پہنور کو شوگر مل کے قریب نا معلوم افراد نے کلہاڑیووں کے وارکرکے اور گولیاں مار کر شدید زخمی کرکے زمین میں زندہ دفن کر دیا اور زمین کوکانٹے دار جھاڑیوں سے بند کردیا۔ گاؤں والوں نے چوبیس گھنٹوں کی تلاش کے بعد محمد اقبال پہنور کو زندہ نکال کر ضلعی سول اسپتال پہنچایا۔ ضلعی سول اسپتال کے شعبہ ایمرجنسی وارڈ کے ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایا کہ مریض کے سر پر اور جسم کے مختلف حصوں پر کلہاڑیوں سے حملہ کیا گیا ہے۔ جبکہ ٹانگوں پر گولیاں ماری گئی ہیں، پولیس نے تفشیش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین