• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات کے حق میں لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے لانگ مارچ کی سجاول آمد

سجاول ( نامہ نگار) لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری کے لئے بھٹ شاہ سے نکالا گیا لانگ مارچ گذشتہ روز سجاول پہنچا ، سجاول پہنچنے پر شہریوں کی جانب سے والہانہ استقبال کرکے پھول نچھاور کئے گئے۔لانگ مارچ قافلے نے آمد کے بعد پورے شہر کا گشت کیا۔ بعدازاں پبلک پارک سجاول کے سامنے دھرنا دیا گیا۔ دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے لوئر اسٹاف ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر وزیر احمد کیریو ، صالح ببر ، غلام رسول بھنبھرو ، خدابخش شاہ اور دیگر نے کہا کہ لوئر اسٹاف کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا ہے۔ سندھ میں نچلی سطح کے ملازمین کو ٹائم اسکیل ، فوتی کوٹا ، سن کوٹا ، اپ گریڈیشن ، وردی الائونس ، یوٹیلٹی الائونس سمیت تمام مراعاتیں دیگر صوبوں کے ملازمین کے برابر دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 26 فروری کو وزیر اعلی ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اپنے جائز مطالبات تسلیم ہونے اور تمام مسائل حل ہونے کے لئے تا مرگ دم احتجاج جاری رکھیں گے۔ جے یوآئی کارکنان نے مولانا اشرف میمن ، آپکا کے ضلعی صدر بچل لغاری ، شہری اتحاد کے ماما عبدالغفور ، پرائمری اساتذہ یونین کے لطف اللہ میمن ، پی ٹی آئی کے شعیب میمن اور دیگر شہریوں نے مہمانوں کو اجرکیں پہنائیں اور پھول نچھاور کرکے استقبال کیا۔
تازہ ترین