• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہروفیروز ، محکمہ فوڈ کے ملازمین کا پیٹ پر پتھر باندھ کر احتجاج

نوشہروفیروز(نامہ نگار)محکمہ فوڈ ملازمین کی جانب سے ٹائم اسکیل نہ دینے، سندھ ہائیکورٹ ، سروس ٹربیونل کے فیصلوں، سن کوٹہ پرعمل نہ کرنے کے خلاف آٹھویں روز پیٹ پر پتھر باندھ کر انوکھا احتجاج کیا گيا۔ اس موقع پر رہنمائوں سید شکیل شاہ، زبیر راجپر، محمد حسین خاصخیلی، اور ديگر نے کہا کہ محکمہ فوڈ میں کرپٹ مافیا کا راج چل رہا ہے۔ انتقال کر جانے والے ملازمین کے ورثا کو سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کے باوجود بھی نوکریاں نہيں دی جارہی، جس کی وجہ سے انتقال کر جانے والے ملازمین کے اہل خانہ فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہيں جب کہ افسران نے انتقال کر جانے والے ملازمین اور انٹرویو پاس لوگوں کے حقوق پر ڈاکا ڈال کر سندھ ہائيکورٹ، اینٹی کرپشن کورٹ اور سروس ٹربیونل کے فیصلوں کو نظرانداز کرتے ہوئے اقربا پروری کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر فوڈ ملازمین کے مطالبات تسلیم کرکے انصاف کیا جائے۔
تازہ ترین