• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیرپورناتھن شاہ،کراچی سے اغوا خاتون بازیاب، دو ملزمان گرفتار

خیرپورناتھن شاہ(نامہ نگار) گاؤں ریڑھ میں واقع حسین شاہ کے گھر پر گوزو پولیس نے خفیہ اطلاع ملنے پر چھاپہ مارکر 23 سالہ خاتون صدف بلوچ کو ہاتھ پاؤں بندھے حالت میں بازیاب کرالیا اور دو ملزمان آصف شاہ اور لعل شاہ کو گرفتار کرلیا۔اس موقع پر بازیاب کرائی گئی خاتون صدف بلوچ نے صحافیوں کو روتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے علاقے لیاری میں واقع میمن محلہ میں چھ مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور سخت تشددکرنے کے بعد ایک سوزوکی میں ڈال کر بیہوشی کا انجکشن لگاکر اغوا کرلیا جبکہ ہوش میں آنے کے بعد اپنے آپ کو ہاتھ پاؤں بندھے حالت میں ایک کمرے میں بند پایا۔ملزمان مجھے سخت تشدد کا مسلسل نشانہ بناتے رہے اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہتے تھے۔ میں شادی شدہ ہوں اور میرے شوہر کا نام جنید ہے۔پولیس نے منگل کو بازیاب کرائی گئی خاتون صدف بلوچ کو مقامی عدالت میں پیش کردیا۔
تازہ ترین