• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اےاوراسٹیل ملزکی نجکاری کے خلاف مزاحمت کی جائے گی، پیپلز لیبر بیورو

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پیپلز لیبر بیورو سندھ آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن لعل بخش کلہوڑو نے اپنے بیان میں پی آئی اے اور پاکستان اسٹیل ملز کو حکومت کی جانب سے پرائیوٹائز کیے جانے کے فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اس عمل کی مزاحمت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی بدنصیبی ہے کہ موجودہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا مفاد ہوا بازی کی صنعت سے وابستہ ہے اور نااہل وزیر اعظم نواز شریف کا مفاد اسٹیل کی صنعت سے وابستہ ہے اس لئے ایک ملک دشمن پلاننگ کے تحت پاکستان کی شناخت کے حامل دونوں اداروں کو پچھلے تین سالوں میں تباہ و برباد کیا گیا، پاکستان اسٹیل ملزکو گیس کی سپلائی2015 میں بند کردی گئی، اس وقت اسٹیل ملزسے کارکردگی کے لحاظ سے 65 فیصد سے زائد پیداوار فراہم ہو رہی تھی اور پی آئی اے کے پچھلے تین سالوں کے دوران منفعت بخش روٹس پر پروازیں بند کرکے روٹس وزیر اعظم کی نجی ایئر لائنز کو دیدیئے گئے۔
تازہ ترین