کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) محمد آصف نے وائلڈ کارڈ انٹری پر سیمی فائنل میں پہنچنے والے محمد ماجد علی کو 6-3 سے شکست دیکر جوبلی انشورنس نیشنل اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ۔ محمد آصف نے تیسرے فریم میں 78 کا بڑا بریک بھی کھیلا ۔ دوسرے سیمی فائنل میں محمد بلال نے بابر مسیح کو 6-2 سے باسانی شکست دی۔ محمد آصف اور محمد بلال کے درمیان فائنل بدھ کو ہوگا۔ کراچی جیم خانہ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے بیسٹ آف الیون سیمی فائنل میں محمد آصف نے ابتداء سے ہی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار فریمز اپنے نام کرکے اسکور 4-0 کیا لیکن اس کے بعد محمد ماجد علی نے فائٹ بیک کیا اور مسلسل تین فریمز اپنے نام کیا اور مقابلہ 4-3 کیا۔ محمد آصف نے اس موقع پر تجربہ کا بھرپور فائدہ اٹھایا اور اگلے دو فریمز جیت کر اپنی 6-3 سے اپنی کامیابی کو یقین بنایا۔