• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انوشکا کی اچانک جنوبی افریقا آمد، کوہلی حیران،ملاقات کی تصویر وائرل ہوگئی

جوہانسبرگ (نیوز ایجنسیز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ان کی انوشکا شرما نے اچانک جنوبی افریقا پہنچ کر حیران کردیا۔کوہلی ان دنوں جنوبی افریقامیں سیریز کھیلنے میں مصروف ہیں ایسے میںانوشکا شرما نے ان کی بوریت کو ختم کرنے کیلئے اچانک جنوبی افریقاپہنچ کر کوہلی کو حیران کردیا۔ ویرات کوہلی نے اپنی اس ملاقات کو مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے کے لئے سوشل میڈیا کا سہارا لیا اور دونوں کی گلے ملنے کے لمحات کی تصویر کو انسٹا گرام اکانٹ پر جاری کرتے ہوئے محبت بھرا پیغام لکھا کہ میری اکلوتی محبت۔ بھارتی کپتان کی جانب سے یہ تصویر جاری کرنے کی دیر ہی تھی کہ وہ سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔
تازہ ترین