• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ میچز بھارتی شائقین بھی دیکھ سکیں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سال ٹورنامنٹ کے میچ بھارت شائقین بھی دیکھ سکیں گے۔بھارت میں پہلی بار پی ایس ایل میچز کے لیے لائیو اسٹریمنگ اور ٹیلی کاسٹ کی سہولت ہوگی۔بھارت میں پی ایس ایل کے دونوں ایڈیشنز کے میچ ٹیلی کاسٹ نہیں کئے گئے تھےلیکن اس بار 6 ٹیموں پر مشتمل پاکستان سپر لیگ بھارت میں ٹیلی کاسٹ ہو گی۔بھارتی کرکٹ شائقین پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کے میچوں سے لطف اندوز ہو سکیں گے جب کہ ایک ویب سائٹ کے ذریعے پی ایس ایل میچوں کی لائیو اسٹریم بھی کرسکیں گے۔
تازہ ترین