• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایل،لیجنڈکرکٹرز سے منسوب انفرادی ٹرافیز بھی دی جائینگی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کی ہیروں سے جڑی ہوئی ٹرافی کے ساتھ ساتھ منگل کو دبئی اسٹیڈیم میں بہترین بولر، بہترین بیٹسمین، اسپرٹ آف کرکٹ، ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی، بہترین فیلڈر اور بہترین وکٹ کیپر کی ٹرافیوں کی بھی رونمائی کی گئی۔ بہترین بیٹسمین، بولر، فیلڈر اور وکٹ کیپر کو بھی ٹرافیز دی جائیں گی جنہیں پاکستان کے لیجنڈری کھلاڑیوں کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں پہلی بار 6 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی، اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد، کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم، لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میک کولم اور نئی ٹیم ملتان سلطانز کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل تھری کا میلہ 22 فروری سے سجے گا۔ ابتدائی میچ دبئی اور شارجہ میں کھیلے جائیں گے۔ دو پلے آف لاہور جبکہ فیصلہ کن معرکہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول کیا گیا ہے۔ گزشتہ ایڈیشن کا فائنل جیتنے والی پشاور زلمی ٹیماپنی مہم کا آغاز افتتاحی روز ملتان سلطانز کیخلاف میچ سے کرے گی۔
تازہ ترین