• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی سی بی ڈائنامائٹس نے ویمنز ٹرائی اینگولر کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ملتان(نمائندہ جنگ) ناقابل شکست پی سی بی ڈائنامائٹس نے پی سی بی چیلنجرز کو 190 رنز سے شکست دیکر پی سی بی ٹرائی اینگولر ویمن کرکٹ ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ کے زیراہتمام ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں ڈائنامائٹس نے سب سے بڑا ہدف بنانے کا بھی اعزاز اپنے پاس رکھا ۔ پی سی بی ڈائنامائٹس نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 283 رنز بنائے ۔ ندا ڈار109اور جویریہ خان 106، عالیہ 24 اور جویریہ نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔ ایلزبتھ نے 2 ،ڈیانا اور وحیدہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پی سی بی چیلنجرز کی پوری ٹیم 38.5 اوورز میں 93 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ سدرہ 48 رنز بناکر ناقابل شکست رہیں۔ ثنا 8 اور سوہا اور ارم 5،5 رنز بناکر پویلین لوٹیں۔ نتالیہ اور عالیہ نے 3،3 شبانہ 2 اور ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔ چیف سیکٹر ویمنز ٹیم جلال الدین ،بیگم ڈپٹی کمشنر ملتان ،سینئر جی ایم شاہد اسلم اور جی ای ویمن ونگ عائشہ اشعر نے کھلاڑیوں میں شیلڈز،کیش انعامات تقسیم کئے۔ ندا ڈار پلیئر آف ٹورنامنٹ قرار پائیں۔ انہوں نے ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں اور سنچری سمیت سب سے رنز بھی اسکور کیے۔
تازہ ترین