• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئر ٹینس،بھارتی کھلاڑی کوشعیب سے شکست،ریکٹ ہی توڑ دیا

کراچی (شکیل یامین کانگا / اسٹاف رپورٹر) بھارتی ٹینس کھلاڑی نیما آرتھیو سے پاکستانی پلیئر کے ہاتھوں شکست برداشت نہ ہوئی، انہوں نے ہار کا غصہ نکالتے ہوئے ریکٹ ہی توڑدیا۔ اسلام آباد کے دلاور عباس ٹینس کمپلکس میں آئی ٹی ایف پاکستان ورلڈ جونیئر رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے دوسرے رائونڈ میں پاکستان کے ان سیڈڈ محمد شعیب نے نمبر تین سیڈ نیما آرتھیو کو باسانی 6-1 اور 6-2کی شکست دی جس پر نیما نے زمین پر ریکٹ مار کر توڑ دیا۔ اس حرکت پر آئی ٹی ایف کے سپروائزر نے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔ کوالیفائر حذیفہ عبدالرحمان نے نمبر چھ سیڈ نعمان آفتاب کو زیر کیا۔ بوائز اور گرلز کے کوارٹر فائنل بدھ کو کھیلے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں برطانیہ، ملائشیا، بھارت، چائنیز تائی پے کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ ٹاپ سیڈ احمد زیان نے پاکستان کے حمزہ بن ریحان، نمبر دو سیڈ ملائشیا کے سریشن درشن نے موسیٰ چوہدری ، حذیفہ عبدالرحمان نے نعمان آفتاب کو 6-3 اور 6-4 ، چائنیز تائپے کے چینگ وائی چین نے زالان خان، تھائی لینڈ کے رتانن نے احمد اسجد ، کینیڈا کے فیصل غوث نے سمیع زیب کو زیر کیا۔ بوائز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں محمد نعمان اور وائی میتھیو کی جوڑی نے سمیع زیب اور سبحان سالک، چینگ وائی اور چو وین وائی کی جوڑی نے موسی چوہدری اور زالان خان، گرلز ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ترکی کی مرت ایسیگل اور تغلوق دیمر کی جوڑی نے پاکستان کی شمزہ دراب اور بھارت کی ریارالا جبکہ ترکی کی اکسوسمرا اور بلجک صدف نے پاکستان کی ندا اکرم اور زارا سلیمان کو زیر کیا۔ 
تازہ ترین