• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسو سی ایشن نے چار رکنی نئی نیشنل سلیکشن کمیٹی کا اعلان کردیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین سابق فرسٹ کلاس کرکٹر اقبال امام ہونگے جبکہ ممبران میں ہیڈ کوچ راولپنڈی ریجن صبیح اظہر، سابق فرسٹ کلاس کرکٹر محمد جاوید اور فرسٹ کلاس امپائر جاوید اشرف شامل ہیں۔ نئی سلیکشن کمیٹی جولائی میں انگلینڈ کا دورہ اور اس کے بعد پاکستان میں چار ملکی انٹر نیشنل ایونٹ کے لیے قومی ڈس ایبلڈ ٹیم کا چنائو کرےگی ۔
تازہ ترین