• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایچ ایف نے جنوبی افریقی گول کیپرکی خدمات حاصل کرلیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نےملک میں گول کیپنگ کے معیار میں بہتری کے لئے جنوبی افریقا کے کوچ پیٹرز ارسموس کی خدمات حاصل کر لی ہے جو کراچی میں پاکستانی گول کیپرز کو تر بیت دیں گے، غیر ملکی کوچ بدھ کو کراچی پہنچیں، گول کیپنگ کیمپ25 فروری سے10 مارچ تک ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری رہے گا، جس کے دوران پاکستان کے سابق کپتان گول کیپر منصور احمد ، اور ناصر احمد ان کی معاونت کریں گے، پی ایچ ایف نے جن مرد اور خواتین گول کیپرز کو مدعو کیا ہے ان میں وقاریونس، عادل رائو، اویس راشد،مسیح، عون علی، حافظ العمر، وحید اختر، یاسر خان، علی رضا، منیب الرحمان، رومان خان، علی حیدر، اکمل حسن، ارسل ایاز، اور عثمان ملک، خواتین میں روشانہ خان، انمول ارشد، طاہرہ اسلام، نادیہ، سیدہ سعدیہ، اور ستار شامل ہیں۔
تازہ ترین