ملتان (نمائندہ جنگ) دورہ سری لنکا کیلئے قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 28 فروری سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگایا جائیگا۔ منتخب ٹیم 9 مارچ کو سری لنکا کیلئے روانہ ہوگی جبکہ 18 مارچ سے سیریز کا باقاعدہ آغاز کیا جائیگا۔جہاں دونوں ٹیموں کے مابین 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جائیگی تاہم ملتان میں ہونے والے ایونٹ کے فائنل کے بعدٹیم کا اعلان آئندہ چند روز میں کیا جائیگا۔