کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے مطابق ایم اے سال اور ڈبل ایم اے کے امتحانی فارم 09مار چ تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ صرف وہ طلبہ جو 2016ء کی رجسٹریشن کے حامل ہیں ،امتحانی فارم جمع کرانے کے اہل ہوں گے۔٭جامعہ کراچی کے دفتر مشیر امورطلبہ کے زیر اہتمام ’’یوم مصطفی ﷺ ‘‘ بروز بدھ21فروری کو صبح11بجے پارکنگ گرائونڈ (بالمقابل آرٹس لابی) جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔ شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان صدارت کرینگے۔٭کراچی یونیورسٹی آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور سند ھ یونیورسٹیز آفیسرز فیڈریشن کے زیر اہتمام اور جامعہ کراچی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے اشتراک سے سیمینار 22فروری کو صبح 11بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔