• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایئرفورس، کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی کا کانووکیشن

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ایئرفورس، کراچی انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس اینڈ ٹیکنالوجی کے پندرہویں کانووکیشن کی تقریب پی اے ایف میوزیم، پی اے ایف بیس فیصل کراچی میں منعقد ہوئی جس میں فارغ التحصیل ہونے والے 698؍طلبا و طالبات کو مینجمنٹ سائنسز ، کمپیوٹر سائنسز اور انجینئرنگ کے شعبوں میں ڈگریاں عطا کی گئیں، تقریب میں مہمان خصوصی وائس چیف آف ایئراسٹاف، ایئرمارشل فاروق حبیب تھے انسٹیٹیوٹ کے صدر ایئروائس مارشل (ریٹائرڈ) تبریز آصف نے پاکستان کی ترقی میں تعلیم کے کردار اور اس کی اہمت پر زور دیا ، اس موقع پر نمایاں کارکردگی پر گولڈ میڈل حاصل کرنے والےطلبہ و طالبات میں سارنگ سعید آغا بی بی اے، حور العین درانی بی سی اے، محمد اریب خان ایم بی اے ، یسریٰ منصور بی ایس سی ایس، شیزا کوکب اقبال بی ایس، ای آر پی، محمد مبین ایم ایس، ایس ای، ثانیہ صالح فیصل بی ای، فواد مشرف ایم سی ایس ، عائشہ ایم ایس الیکٹرونکس جبکہ مندرجہ ذیل طلبہ و طالبات کو سلور میڈل سے نوازا گیا، محمد امین بی بی اے، رانا راحیل نصیر بی ایس، ای آر پی، عمیمہ توقیر بی ایس ی ایس، بینش ایم بی اے، عبدالرحمٰن بی ای، عاصمہ مہم ایم ایس، ای ای شامل ہیں۔
تازہ ترین