• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترقیاں نہ ملنے کے خلاف ڈاکٹروں کی تادم مرگ بھوک ہڑتال

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بھر کے ڈاکٹرز کی جانب سے ترقیاں نہ ملنے اور عدالتی احکامات پر محکمہ صحت کی جانب سے عمل درآمد نہ کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے باہر تادم مرگ بھوک ہڑتال ساتوں روز بھی جاری رہی۔ اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرشید کی حالت بگڑ گئی اور انہیں خون کی الٹیاں ہوئی جس پر کیمپ میں موجود ڈاکٹروں میں اشتعال پھیل گیا اورا نہوں نے نعرے بازی شروع کر دی۔ڈاکٹر عبدالرشید کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد علی تھلہو ، ڈاکٹر عثمان ماکو، ڈاکٹر تاج زرداری و دیگر کا کہنا تھا کہ حکومتی غفلت کے باعث ایک ڈاکٹر موت کے منہ میں جاچکا ہے اگر اب بھی کچھ نہ کیا گیا تو کل پورے سندھ کے اسپتالوں کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیں گے بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے مسائل کے حل کےلئے ایک کمیٹی تشکیل دی گئی جو آج ڈاکٹروں سے مذاکرات کرے گی۔
تازہ ترین