• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایچ اے سٹی سپر ہائی وے پر ڈائو یونیورسٹی اسپتال کی افتتاحی تقریب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ شہروں کی منصوبہ بندی میں ایسی کو ئی غلطی نہیں دہرائی جائے گی، جو ماضی میں کراچی کی آباد کاری میں ہوئی۔ جس کے نتیجے میں شہر میں مسائل نے جنم لیا، سپر ہائی وے پر واقع ڈی ایچ اے سٹی سمیت نئی بستیوں کو جدید بین الا قوامی شہری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے ڈی ایچ اے سٹی سپر ہائی وے پر ڈائو یونیورسٹی اسپتال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل شاہد بیگ مرزا، وائس چانسلر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سعید قریشی، ایڈمنسٹرئیٹر ڈی ایچ اے بریگیڈئر شاہد حسن علی، رجسٹرار ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز پروفیسر ڈاکٹر امان اللٰہ عباسی سمیت دیگر ڈائو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سینئر فیکلٹی میمبرز بھی موجود تھے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈائو اسپتال کے قیام سے علم کے دروازے کھل رہے ہیں، ڈائو میڈیکل کالج اب شہر سے نکل کر سپر ہائی وے کی وسعتوں میں اپنا دائرہ وسیع کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی کی شہری آبادی سے دور ایک جدید بستی میں تدریسی اسپتال کے ساتھ میڈیکل کالج میں پڑھنے والے طلبا خوش ہونگے۔
تازہ ترین