• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہيوسٹن میں پاکستانی قونصليٹ کے زیر اہتمام کشمیریوںسے اظہاریکجہتی کی تقریب

ہیوسٹن (راجہ زاہد اختر خانزادہ، نمائندہ جنگ )ہيوسٹن میں پاکستانی قونصليٹ نے کشميريوں سے اظہاریکجہتی کیلئے ایک تقريب کا اہتمام کیاگیا جس میں ميں مقررين کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عالمی برادری کشمير يوں پرڈھائے جانے والے مظالم کا نوٹس لے صدر وزيراعظم پاکستان کے خصوصی پيغامات بھي پڑھ کرسنائے گئے تقريب سے قونصل جنرل ہیوسٹن عائشہ فاروقی ،بريگيڈئير(ر) سرداربہرام ،بختاورخان، سعيد شيخ ،عبدالحنان ملک ،علی فراز نے بھی خطاب کيا تقریب میں عبدالحنان برہانی کی شہادت کے حوالے سے ڈاکومينٹري بھی پيش کی گئی پاکستان قونصليٹ ہيوسٹن میں کشميريوں سے اظہار یکجہتی کی اس تقريب میں بھارتی مظالم پرمبنی دستاويزی فلم بھی دکھائی گئی جبکہ کشميري حريت ليڈرآسيہ اندرابی اورمشعال ملک نے ويڈيوکے ذریعہ خطاب کیا ،قونصل جنرل پاکستان ہيوسٹں عائشہ فاروقی نے صدر وزيراعظم کی جانب سےکشميريوں کيلئے خصوصی پيغامات پڑھ کر سنائے، جن ميں کشميريوں کی آزادی کی جدوجہد کي اخلاقی حمايت جاری رکھنے کےعزم کا اظہارکيا گیا تھا ،عائشہ فاروقی نے کہا بھارتی مظالم کے باوجود کشميريوں نے اپنی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے اور انہيں اپنی منزل آزادی کے حق سے کوئی بھی محروم نہيں کرسکتا۔
تازہ ترین