• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران، حادثہ کے شکار مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا

تہران (جنگ نیوز)ایران میں پاسداران انقلاب کے ترجمان نے کہا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے آسمان ائیر لائنز کے مسافر بردار طیارے کا ملبہ مل گیا ہے۔جہاز میں عملے سمیت 66افراد حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔ایرانی میڈیا رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان رمضان شریف نے منگل کی صبح کہا ہے کہ پاسداران انقلاب کے ہیلی کاپٹروں نے دنا کے پہاڑی سلسلے میں حادثے کا شکار ہونے والے مسافر بردار طیارے کے ملبے کا پتہ لگا لیا ہے۔
تازہ ترین