• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصر، اخوان المسلمون کے قید رہنما دہشتگرد قرار

قاہرہ (جنگ نیوز) مصری داراحکومت قاہرہ کے جنوبی حصے کی فوجداری عدالت نے ملک کی سب سے بڑی سیاسی و مذہبی تنظیم اخوان المسلمون کے اہم رہنما کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کا حکم دیا ہے۔ 66 سالہ عبدالمنعم ابو الفتع اخوان المسلمون کے دیرینہ رکن رہ چکے ہیں اور اس وقت قید ہیں۔ انہوں نے اس تنظیم کو سن 2011 میں صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے چھوڑ دیا تھا۔ اُن کو رواں مہینے کے اوائل میں اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ لندن سے لوٹے تھے۔ مصری عدالتوں نے کالعدم تنظیم کے کئی مرکزی رہنماؤں کو دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔ ان میں سابق صدر محمد مرسی بھی شامل ہیں۔
تازہ ترین