• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غوطہ کی حالت زار پر کچھ کہنے کیلئے لفظ ہی نہیں رہے، ڈائریکٹر یونیسیف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) بے بسی کی انتہا اس وقت ہوئی جب غوطہ میں بچوں کی اموات پر یونیسیف نے دس سطروں پر مشتمل ایک سادہ کا غذ جاری کردیا ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسیف کا غوطہ میں مرنے والے بچوں کیلئے الفاظ ہی نہ رہے اورمحض دس سطروں کا سادہ کاغذ جاری کیا ۔ ریجنل ڈائریکٹر یونیسیف نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ غوطہ میں مرنے والوں کیلئے ہمارے پاس الفاظ ہی نہیں کہ ہم کس طرح مرنے والے بچوں اور ان کے خاندانوں سے محض الفاظ کی بنیاد پر انصاف کریں ۔ دوسری طرف بشار الاسد ،حامی افواج کے تسلط کے باعث غوطہ میں چار لاکھ افراد کئی سالوں سے محصور ہیں جبکہ گزشتہ روز حکومت حامی افواج کی بمبار ی سے مشرقی غوطہ میں 100؍ افراد بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔
تازہ ترین