• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی، ملک بدری کا خوف، پاکستانی تارک وطن کھڑکی سے کود گیا

برلن (جنگ نیوز) جرمن صوبے ہیسے میں پناہ گزینوں کے ایک مرکز میں رہائش پذیر 35سالہ پاکستانی تارک وطن کو شبہ ہوا کہ پولیس اسے گرفتار کر کے ملک بدر کرنے آئی ہے۔ ملک بدری سے بچنے کے لیے وہ دوسری منزل سے کود کر شدید زخمی ہو گیا۔غیر ملکی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ جرمن صوبے ہیسے کے شہر روسلہائیم میں تارکین وطن کے لیے مختص کردہ ایک رہائش گاہ میں پیر کے روز پیش آیا۔ بظاہر اس مرکز میں مقیم 35 سالہ پاکستانی تارک وطن نے رہائش گاہ پر پولیس کو دیکھا تو اسے خدشہ ہوا کہ وہ اسے گرفتار کر کے ملک بدر کرنے کے لیے وہاں آئی ہے۔اسی خدشے کے باعث یہ پاکستانی تارک وطن اپنے کمرے کی کھڑکی سے نیچے کود گیا۔
تازہ ترین