• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف سازشیں ناکام بنادینگے، علماء ،تاجر

لاہور(نمائندہ جنگ)تحفظ ختم نبوت تاجر کنونشن لنڈا بازار میں ہو اجسمیں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیزالرحمن ثانی،مولانا مفتی عزیزالرحمن ،تاجررہنمانعیم باشاہ ،رشیدبٹ ،چوہدری فضل احمد،بھائی اشفاق ،مولاناقاری سیدضیاء الحسن شاہ،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا عبدالشکور حقانی،قاری محمدصدیق توحیدی ، مولاناخالدمحمود،مولانا سید عبداللہ شاہ ،قاری عمرفاروق سمیت لنڈابازار ،سرائے سلطان مارکیٹس کی تاجربرادری نے بھرپور شرکت کی ۔ علماءور تاجر برادری کے رہنماؤں کا کہنا تھاکہ قانون تحفظ ناموس رسالت کیخلاف بیرونی دبائو اوراندرونی سازشوں کو ناکام بنایا جائے گا ،توہین رسالت کے مرتکب کی سزا آئین کے اندر جو طے ہے اسے تبدیل کرنے کا قانون کسی بھی قیمت پر قبول نہیں کرینگے۔علماء نے کہا کہ آئین پاکستان میں توہین رسالت کے مرتکب کی سزا متعین ہے قانون میں تبدیلی تو درکنار اس تبدیلی کا سوچھا بھی گیا تو امت مسلمہ اسکو کبھی بھی برداشت نہیں کرے گی۔ تاجر رہنما نعیم بادشاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلام و آئین پاکستان مخالف سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے ۔مولانا عزیزالرحمن ثانی نے کہا کہ قادیا نی اوچھے ہتھ کنڈے استعمال کیے ہوئے ہیں جنکا تدارک کرنا حکومت کی آئینی و دینی ذمہ داری ہے ۔کنونشن میں ختم نبوت کانفرنس بادشاہی مسجد لاہوری کے تیاری کے لیے تاجربرادری کی کمیٹی تشکیل دی گئی۔
تازہ ترین