• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ جمہوریت اورپارلیمنٹ کیلئے سب سے بڑاخطرہ ہے،تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر) تحر یک انصاف کے قائدین نے (ن) لیگ کو جمہوریت اور پار لیمنٹ کیلئے سب سے بڑ اخطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کے پار لیمنٹ کو سپر یم کورٹ کے خلاف استعمال کر نے کیلئے ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔ تحر یک انصاف پنجاب سے سینٹ کے جنرل نشست پر امیدوار چوہدری محمدسرور نے تحر یک انصاف کے اراکین پنجاب اسمبلی اور پارٹی قائدین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر عشائیہ دیا جس میں تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر عبد العلیم خان ʼرائے حسن نواز ʼاپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید ʼاراکین پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال ʼڈاکٹر نوشین حامد ʼمحمد سبطین خان ُمراد راس اور عبد المجید نیازی اور دیگر عہدیدار ن شریک ہوئے۔تحریک انصاف کی مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گجرات کے ہسپتال کے صحن میں صحت کی عدم سہولتوں کی وجہ سے ایک ماں پھر بچہ دینے پر مجبور ہوئی۔ عبدالعلیم خان نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریف خاندان جان لے کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ،نواز لیگ کی حکومت نے وفاق اور پنجاب میں ترقی کے نام پر لوٹ مار کا بازار گرم رکھا جبکہ حقائق یہ بتاتے ہیں کہ صوبے بھر میں ایک بھی نیا تعلیمی ادارہ یا ہسپتال قائم نہیں کیا۔ ایم پی اے شعیب صدیقی نے پی ٹی آئی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے122اور پی پی147پی ٹی آئی نا قابل تسخیر قلع ثابت ہو گا،انہوں نے کہا کہ عبدالعلیم خان کا اس حلقے کے ہر علاقے میں عوام سے نزدیکی رابطہ ہے اور وہ لوگوں کے دکھ درد اور خوشیوں میں برابر شریک ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ ایاز صادق کو بھی این اے122سے بوریا بستر گول کرنا ہوگا ۔کارکنوں نے عمران خان کی شادی کے حوالے سے ایک دوسرے کو مبارکباد دی ۔
تازہ ترین