• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل بازار ٹائون شپ کے ارد گرد سے 20 درخت کاٹ دئیے گئے

لاہور (نسیم قریشی سے) پنجاب ماڈل بازار مینجمنٹ کمپنی نے بیوٹی فیکیشن کے نام پرٹائون شپ ماڈل بازار کے اردگرد لگے ہوئے 20سے زائد سرسبز و شاداب درخت کاٹ دیئے۔ ذرائع کے مطابق پی ایم بی ایم سی جو کہ پنجاب کے تمام ماڈل بازاروں کو چلاتی ہے نے مختلف بازاروں کے اردگرد لینڈ سکیپنگ کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ بازار کی انتظامیہ نے چند روز قبل آپریشن کرتے ہوئے گرین بیلٹ میں موجود 20سے زائد ہرے بھرے درخت کاٹ ڈالے ۔ محلے داروں کے مطابق انتظامیہ کا کہنا تھا کہ صرف دیمک زدہ درخت ہی کاٹے جائیں گے مگر ہرے بھرے درخت بھی کاٹ دیئے گئے۔ محلے داروں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے وہ درخت بھی کاٹ دیئے جو آس پاس رہنے والے لوگوں نے خودلگائے تھے۔ اس ضمن میں جب کمپنی کے سی ای اوناصر رفیق سے بات ہوئی تو انہوں نے کہا کہ پرانے اور دیمک زدہ درختوں کو کاٹ کر زیادہ بہترنئے درخت لگائے جا رہے ہیں ۔ یاد رہے کہ پی ایچ اے ایکٹ 2012کے تحت لاہور شہر میں کسی بھی قسم کے درخت کاٹنے پر پابندی ہے اور ایسا کرنے والے کو 5دن قید اور 50000پچاس ہزار روپے جرمانہ بھی ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین