• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن پنجاب کاآج سے دھرنےکااعلان

لاہور( جنرل رپورٹر )آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر عبدالعزیز خان چانڈیو کی کال پر آل پنجاب سیکرٹریز ایسوسی ایشن نے آج سے لاہور میں اپنے مطالبات کے حق میں صبح ساڑھے 10بجے ناصر باغ سے ریلی کی شکل میں پنجاب اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کااعلان کیاہے کیونکہ یکم جنوری 2016 کو وزیر اعلی نے کلرکوں کو گریڈ7 سے اپ گریڈ کر کے گریڈ11 گریڈ9 سے گریڈ14 اور گریڈ14 سے گریڈ 16 میں کر دیا مگر سیکرٹریز کو نظر انداز کر دیا گیا پھر بہت سی درخواستیں وزیر اعلی ، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو دی گئیں تو ایڈیشنل چیف سیکرٹری کے حکم پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے سیکرٹری یو سی کو گریڈ7 سے 11 اور سیکرٹری ٹیکنیکل کو گریڈ11 سے 16تعلیم بی اے میں سمری بنا دی جس کا ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے مگر آج تک اس کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہو سکا ۔لہذا مطالبات کی منظوری تک د ھرنا جاری رہے گا ۔
تازہ ترین