• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں کوجنسی تشددسےبچانے کیلئے تمام افراد کواپناکردار اداکرناہوگا،سیمینار

لاہور (کرائم رپورٹر) سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) محمد امین وینس نے کہا ہے کہ بچے قوم کا مستقبل ہیں جنہیں جنسی تشدد اور سنگین نوعیت کے دیگر جرائم کے واقعات سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین ، اساتذہ، پولیس اور سول سوسائٹی سمیت معاشرے کے تمام افراد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان اقبال لاہور میں ’’ بچوں کے بنیادی حقوق کا تحفظ‘‘ کے عنوان سے ہونے والے سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ لاہور پولیس کی جانب سے منعقد کئے گئے اس سیمینار میں ،ایس ایس پی آپریشنز منتظر مہدی، ڈپٹی کمشنر لاہور سیدسمیر احمد،سینئر صحافیوں مجیب الرحمان شامی ، سہیل وڑائچ، واصف ناگی ، اعظم چوہدری ، اوروکلاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ نمایاں افراد اور تعلیمی اداروں سے آئے بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف نے کہا کہ بچوں کے خلاف جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر بحیثیت قوم ہمیں اپنی ذمہ داری کا احسا س کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرنا ہوگا کہ بچہ کسی کا بھی ہو ہم اس کی حفاظت اپنے بچوں کی طرح کرکے معاشرے کو محفوظ بنائیں گے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو صبا ء صادق نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو صوبے کے تمام اضلاع میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کر رہی ہیں ۔بچوں کی ماہر نفسیات سمیرا نے کہاکہ ایسے واقعات کے تدارک کیلئے بچوں کو فوری طور پر ری ایکٹ کرنے کے حوالے سے آگا ہی دی ۔
تازہ ترین