• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کسانوں کی فتح ہے، میاں مقصود احمد

لاہور (نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ شوگر ملوں بارے میں ہماری درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کسانوں کی فتح ہے۔جماعت اسلامی انشاء اللہ اس سلسلے میں اپنی جد و جہد جاری رکھےگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اب لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر فوری عملدرآمد کرے اور اگر پنجاب حکومت نے اپنی سابقہ روش جاری رکھی تو ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے اور کسانوں کو ریلیف دلانے کیلئے احتجاجی تحریک چلائیں گے ۔ میاں مقصود احمد نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب شوگر مل مالکان کو پابند کرے کہ وہ کسانوں کے اربوں روپے کے واجبات ادا کریں۔
تازہ ترین