• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ پارلیمنٹ کے تقدس کےنام پرسازش کررہی ہے،صاحبزادہ حامدرضا

لاہور(نمائندہ جنگ)سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ ن لیگ پارلیمنٹ کے تقدس کے نام پر عدلیہ کے خلاف سازش کر رہی ہے۔ اگلے پندرہ روز میں عدالتوں سے اہم فیصلے آنے والے ہیں۔ آئین ججز کے طرزعمل کو پارلیمنٹ میں زیر بحث لانے کی اجازت نہیں دیتا۔ ن لیگ ججز کو کمزور اور عدلیہ کو اپاہج بنانا چاہتی ہے۔ ن لیگ آئندہ الیکشن میں ناکامی کے خوف سے عدلیہ سے تصادم کے ذریعے مارشل لا لگوانا چاہتی ہے۔ عدلیہ کمزور ہونے سے ملک کمزور ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے رائے صلاح الدین کھرل ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کرنے والے وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ حکمران خارجہ پالیسی پر توجہ دینے کی بجائے عدلیہ سے لڑنے میں مصروف ہیں
تازہ ترین