• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہفتہ بہبود آبادی کے سلسلے میں تقریری مقابلوں کا انعقاد

لاہور (لیڈی رپورٹر) محکمہ بہبود آبادی پنجاب نے ہفتہ بہبود آبادی پورے جوش و خروش سے مناتے ہوئے پورے صوبے میں سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات کے مابین تقریری مقابلہ جات کا انعقاد کیا ان مقابلوں میں بچوں نے صحت مند ماں ،صحتمند معاشرہ کے عنوان سے مثبت اور اہم معلومات سے حاضرین کو مستفید کیا اس ضمن میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس لاہور میں منعقدہ طلباء و طالبات کے درمیان تقریری مقابلے میں والدین ، اساتذہ ،سول سوسائٹی اور پاپولیشن کے ایکسپرٹس نے بھرپور شرکت کی اس موقع پر ڈسڑکٹ پاپولیشن آفیسر آفتاب احمد نے بتایا کہ اس آگاہی سرگرمی کا مقصد براہ راست ہماری آئندہ نسل سے ہے۔ جن کی شرکت اور حصہ داری کو آج یہاں یقینی بناتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا کہ اب وقت آچکا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے مضمرات سے ان کو آگاہ کرکے بافہم اورباعمل قو م کو پروان چڑھایا جائے ۔
تازہ ترین