• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرو و انٹرالوجی کی 34 ویں انٹر نیشنل سالانہ کانفرنس کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپس کا انعقاد آج سے لاہورجنرل ہسپتال میں کیا جا رہا ہے جو نوجوان ڈاکٹروں کو براہ راست دکھائی جائیں گی ،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر غیاث النبی طیب نے اس حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اس کانفرنس میں شرکت کیلئے مندوبین لاہور پہنچ گئے ہیں ،اس موقع پر ڈاکٹر اسرا ر الحق طور،ڈاکٹر غیا ث الحسن،ڈاکٹر بلال ناصر اور ڈاکٹر آصف گل بھی موجود تھے۔پرنسپل پی جی ایم آئی نے بتایا کہ اس عالمی کانفرنس کو " گیسٹروسمٹ 2018 " کا نام دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین