• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تمام آئینی ادارے تحمل اور تدبر دکھائیں ،شاہ اویس نورانی

لاہور(نمائندہ جنگ)جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ تمام آئینی ادارے تحمل اور تدبر دکھائیں اور کشیدگی نہ بڑھائیں۔ اداروں کے ٹکراؤ سے ملک کا نقصان ہو گا۔ اپنی اپنی آئینی حدود کی پاسداری ہی مسائل کا حل ہے۔ پارلیمنٹ کی بالادستی مسلمہ ہے۔ احتساب کا دوہرا معیار ختم ہونا چایئے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے جے یو پی پنجاب کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین