• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کانسٹیبلری اینٹی ٹیرارسٹ سکواڈ کی پاسنگ آوٹ پریڈ

ملتان( سٹاف رپورٹر)پنجاب کانسٹیبلری بٹالین نمبر3میں گزشتہ روز اینٹی ٹیرارسٹ سکواڈ کی پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جہاں 84 پولیس کے جوانوں نے پاسنگ آؤٹ پریڈ میں حصہ لیا ان جوانوں کو 21 روز کی ٹریننگ دی گئی۔ ٹریننگ حاصل کرنے والوں میں ڈویژن بھر کے افسران اور اہلکار شامل ہیں۔ پولیس اہلکاروں کو وی وی آئی پی پروٹیکیشن، دہشت گردوں سے نمٹنے، اسلحے اور مظاہرین سے نمٹنے کی تربیت دی گئی۔مہمان خصوصی بٹالین کمانڈرایڈیشنل آئی جی حسین اصغر تقریب میں پہنچے توچاق وچوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی،اینٹی ٹیرارست فورس کی جانب سے پریڈ کی تقریب کے دوران جوانوں کی جانب سے آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اسلحہ کھول جوڑ نے اور وی آئی پی شخصیت کو پروٹیکشن دینے کا عملی مظاہرہ پیش کیاگیا۔ایڈیشنل آئی جی حسین اصغر نے کہا کہ پولیس کے جوان ہر نئی اسائمنٹ کو بھرپور طریقے سے سرانجام دیں پولیس کے جوان افسران ہر شہری کے تحفظ کے لحاظ سے پہلا رسپانس سنٹر ہیں ۔
تازہ ترین