• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیراں غائب روڈ سے لودھراں کی رہائشی خاتون بے ہوشی کی حالت میں برآمد، جسم پر تشدد کے نشانات

ملتان(سٹاف رپورٹر) تھانہ نیو ملتان کے علاقے میں پیراں غائب روڈ سے30 سالہ خاتون بے ہوشی کی حالت میں ملی ہے جس کو ریسکیو1122 نے ابتدائی طبی امداد کے بعد نشتر منتقل کر دیا ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے پولیس کی تحقیقات کے مطابق خاتون کا نام سلمی بی بی ہے جس کے جسم پر تشدد کے نشانات بھی موجود ہیں جو کہ دھنوٹ لودھراں کی رہائشی ہے اور اس کو چند لوگ اغوا کر کے لائے تھے جن کے بارے میں تحقیقات جارہی ہیں تاہم اصل حقائق خاتون کے ہوش میں آنے کے بعد اور میڈیکل رپوٹ کے بعد سامنے آ ئیں گے، ابتدائی طور پریہ اغوا کا کیس معلوم ہوتا ہے۔
تازہ ترین