• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعہ زکریا ، آئی ٹی کے طلبا کا احتجاج، ریلی ،اساتذہ پر ساتھی کو فیل کرنے کا الزام

ملتان(سٹاف رپورٹر) جامعہ زکریا شعبہ آئی ٹی کے طلبا نے اپنے ایک کلاس فیلو سکند ر حیات کو فیل کرنے پر احتجاج کیا اور ریلی نکالی، ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ نے سکندر کو جان بوجھ کر فیل کیا اب اس کو پاس کیا جائے اور اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے اس دوران آر او ڈاکٹر مقرب اکبر اور ممبر سینڈیکیٹ طاہرسلطان بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے طلبا سے مذاکرات کئے اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جبکہ متاثرہ طالب علم کے والد بھی یونیورسٹی پہنچ گئے انہوں نے بھی احتجاج کرنے والے طلبا کو منتشر ہونے کا کہا کہ جس کے بعد تمام طلبا اپنا احتجاج ختم کرکےواپس کلاس رومز میں چلے گئے، شعبہ ٹیلی کمیونیکیشن کے سربراہ نے کہا ہےکہ شعبہ کے طالب علم سکندر خان جو کہ چوتھے سمسٹر کے فائنل میں دوران امتحان نقل کرتا ہوا پکڑا گیا تھا اور پانچویں سمسٹر میں تمام مضامین میں فیل ہے، اس کے کلاس فیلوز کی خواہش ہے کہ اس کو پاس کیا جائے جب کہ یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے مطابق سمسٹر سسٹم میں ایک سال کے بعد پانچواں سمسٹر پاس کرے گا تو پھر چھٹے سمسٹر میں اپنی تعلیم جاری رکھ سکے گا، انہوں نے مزید کہا کہ طالب علم سکندر خان کے پانچویں سمسٹر کی امتحانی جوابی کاپیاں ڈین آف سائنسز نے چیک کی ہیں ان کے مطابق بھی طالب علم فیل ہے۔
تازہ ترین