• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتیں،مزاحمت پر نوجوان زخمی

ملتان( سٹاف رپورٹر) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا، پولیس نے ناکہ بندی کی مگر ملزمان کا سراغ نہ مل سکا ہے تفصیل کے مطابق ، تھانہ قادر پور راں کے علاقے میں ڈاکوئوں نے 22سالہ نعمان سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی مزاحمت پر فائرنگ کر کے اسے زخمی کردیا جس کو نازک حالت میں نشتر منتقل کر دیا گیا ہے تھانہ بی زیڈ کے علاقے بستی شورکوٹ میں4 ڈاکو امین اقبال کے میڈیکل سٹور میں داخل ہو گئے اور 15ہزار روپے اور موٹرسائیکل چھین کرفرار ہو گئے ،تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے میں تیمور احمد سے2 موبائل فون چھین لئے گئے،تھانہ قطب پور کے علاقے سے غضنفر کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی،گارڈن ٹاؤن کے رہائشی ابوبکر نے قطب پور پولیس کو درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے اس کے گھر سے 2 موٹرسائیکلیں چوری کر لیں،تھانہ کینٹ کے علاقے سے محمد عبداللہ کی سائیکل ، چہلیک پولیس کے علاقے سے حافظ نعیم کی موٹرسائیکل ، زکریا پولیس کے علاقے میں بلال اور غلام فاطمہ کے بھانوں سے بکریاں چوری کر لی گئیں،تھانہ نیوملتان کے علاقے میں مظہر کے گھر سے5لاکھ روپے مالیت کا سامان ، شہزاد کے گھر سے30 ہزار روپے مالیت کا سامان ، تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے سے غلام مجتبیٰ کی موٹرسائیکل ، بوہڑ گیٹ پولیس کے علاقے میں شفیق کے گھر سے3لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا گیا پولیس نے مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔
تازہ ترین