• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دودکانوں پر قبضے کی کوشش کرنیوالوں کیخلاف مقدمات

ملتان( سٹاف رپورٹر) بستی ملوک پولیس نے دکان پر قبضہ کی کوشش کے الزام میں پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق قصبہ مڑل کے عبداللہ نے بستی ملوک پولیس کو درخواست دی کہ اس نے ایک دکان میں دفتر بنایا ہوا ہے۔ کاشف ، ارتضیٰ ، اخلاق اور اشفاق وغیرہ اس کے دفتر میں داخل ہو ئے ملزموں نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور قبضہ کی کوشش کی دریں اثناءخلیل احمد نے ممتاز آباد پولیس کو درخواست دی کہ ملزمان خوشی محمد ، اشرف ، حیدر علی ، قربان علی ، مشتاق اور کامران وغیرہ اس کی دکان میں داخل ہو ئے ملزموں نے فائرنگ کی اور توڑ پھوڑ شروع کر دی ملزمان نے انہیں قتل کی دھمکیاں دیں اور تشدد کرکے شکیل ، یاسر ، بابر علی اور علی اصغر وغیرہ کو زخمی کردیامحلہ طارق آباد کی رہائشی اریشہ ستار نے چہلیک پولیس کو درخواست دی کہ اس کے مکان پر نوید احمد نے قبضہ کر لیا ۔
تازہ ترین