• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی ،متعدد ملزمان گرفتار

ملتان( سٹاف رپورٹر) پولیس نے جرائم پیشہ افراد کیخلا ف کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزمان کو گرفتار کر لیا ،پولیس نے جواریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فہیم حسین ، عباس، بابر، ملک کالا ، اچھو، پھورا ، اصغر ،شہزاد ، عبدالمجید کو گرفتار کر لیا ، پولیس نے آتشبازی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معراج کو گرفتار کر لیا،پولیس نے کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غلام شیبر اور اسماعیل،طفیل اور عارف کو گرفتار کر لیا، پولیس نے بھکااریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ممتاز، عبدالرزاق، صغیراں مائی، اسلم کو گرفتار کر لیا، پولیس نے سائونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہو ئے عبدالمنان ، ساجد اور نویدکو گرفتار کر لیا، پولیس نے غیر قانونی گیس بیچنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد اختر ، محمد آصف ، محمد فرحان ، عباس علی اور عبدالستار کو گرفتار کر لیا، پولیس نے تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے محمد عرفان ، شکیل احمد کو گرفتار کر لیام پولیس نے 119بغیر کاغذات /نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لے لیا، پولیس نے13 اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا ،پولیس نے تمام ملزمان کیخلا ف مقدمات درج کر لئے۔دریں اثنا پولیس نے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا اور ان کی نشاندہی پر اسلحہ برآمد کر لیا گیا ملزمان میں عاصم ، محمد موسیٰ ،علی رضا شامل ہیں، پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 9ملزمان کو گرفتار کر لیا ،ملزمان میں افتخار احمد ،یوسف ، صدام حسین، لقمان،ساجد ،انور علی ، محمد رفیق ،محمد ارشد ، پرویز کنول شامل ہیں۔
تازہ ترین