• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بصارت سے محروم افرادکاصوبائی اسمبلی کے باہراحتجاج

پشاور(خبرنگار)بصارت سے محروم افرادنےاپنے مطالبات کے لئے صوبائی اسمبلی کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انصاف کے نعرے لگانے والے اور تبدیلی کے دعویداروں سے پچھلے چار سالوں سے اپنے لئے انصاف مانگ رہے ہیں لیکن ہمارے سننے والا کوئی نہیں ، انہوں نے بتایا کہ ہمارے مسائل آئے روز بڑھتے جا رہے ہیں اور حکمران عیش وعشرت کی زندگی گزار رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں ہر طبقے کو صحت کارڈ دیا گیا ہے لیکن انہیں اس سہولت سے بھی محروم رکھاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اپنے مسائل بارے وزیراعلیٰ کوآگاہ کرنے کےلئے ملاقات کا وقت مانگا تھا تاہم انہوں نے ملاقات سے انکارکردیاجس کی وجہ سے ان میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔مظاہرین نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیاکہ معذور افراد کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرکےان کیلئے نوکریوں میں مختص کوٹے کو 2 فیصد سے بڑھا کر 3 فیصد کیا جائے ، 6 سے 16 گریڈ تک کے تمام سرکاری محکموں میں معذور افرادکی کلاس فورمیں بھرتی ،ماہانہ وظیفہ اور صحت انصاف کارڈ جاری کئے جائیں۔
تازہ ترین