• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ 75لاکھ کےطبی آلات ضلعی حکومت کے حوالے

پشاور(سٹی رپورٹر) غیر سرکار ی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ نے مراکز صحت کیلئے ایک کروڑ 75 لاکھ روپے کے آلات ضلعی حکومت کے حوالے کردیئے ۔ اس حوالے سے ضلع کونسل ہال میں تقریب ہوئی جس میں ضلع ناظم عاصم خان ‘ نائب ضلع ناظم قاسم علی شاہ ‘ہیلپنگ ہینڈ کے ڈائریکٹر شکیل احمد،ضلع کونسلر خالدو قاص اور دیگر نے شرکت کی ۔ اس موقع ضلع ناظم نے ہیلپنگ ہینڈ کا شکریہ اداکیا اور کہاکہ غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے آلات کی فراہمی ضلعی حکومت پر اعتماد کی علامت ہے ۔
تازہ ترین