• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیکل فیکلٹی اہلکاروں کی پنشن رولز کیلئے 2ہفتوں کی ڈیڈ لائن

پشاور(خبرنگار) خیبرپختونخوامیڈیکل فیکلٹی اہلکاروں نے پنشن رولزنہ ہونے پر احتجاج کی دھمکی دیدی۔ پشاورپریس کلب میں ایپکافیکلٹی آف پیرا میڈیکل اینڈ الائیڈہیلتھ سائنسزکے صدرمحمدحسین مشوانی اوردیگرنے پریس کانفرنس کرتےہوئے کہاکہ خیبرپختونخوامیڈیکل فیکلٹی یکم ستمبر1977 ءکووجودمیں آئی لیکن40برس گزرنے کے باوجود اہلکارپنشن کی سہولت سے محروم ہیں اوراسکی بنیادی وجہ پنشن رولزکانہ ہوناہے ۔انہوں نے کہاکہ 37سال تک ملازمت کرنیوالے شہید سپرنٹنڈنٹ بھی پنشن سے محروم رہے اوراب انکے بیوی بچے دردرکی ٹھوکریں کھارہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بار بار مراسلے بھیجنے کے باوجودبھی حکومت سنجیدگی نہیں دکھا رہی ،نہوں نے کہاکہ 2014ء میں عدالت نے بھی حکم دی تھاکہ ان کیلئے جلدازجلدرولزفریم تیارکیاجائے لیکن ان احکامات پربھی کوئی عمل نہیں ہواجس کی وجہ سے ان میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے ۔ انہوں نے دھمکی کہ اگردوہفتوں کے اندر پنشن رولز دیگر مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو ہڑتال کردینگے۔
تازہ ترین