• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وفد کا آرکیالوجیکل کمپلیکس گورگٹھڑی کا دورہ

پشاور ( وقائع نگار )انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات شاہد اللہ ٗپی ایم آریو کے کوارڈی نیٹر عادل سعید صافی ٗنیشنل بک فائونڈیشن کے ریجنل ڈائریکٹر مراد علی مہمند اور دیگر حکام پر مشتمل وفد نے آرکیالوجیکل کمپلیکس گورگٹھڑی اور ہیرٹیج ٹریل کا دور ہ کیا اس موقع پر سرکار ی وفد کو گورگٹھڑی میں آرٹسین ویلج اور ہیر ٹیج ٹریل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی وفد نے گورگٹھڑی میں قائم آرٹسین ویلج کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور ہنرمندوں کے کا م میں بھرپور دلچسپی کااظہار کیا وفد نے محکمہ آثار قدیمہ کی کارکردگی کو بھی سراہا ایک امریکی وفد نے بھی آرکیالوجیکل کمپلیکس گورگٹھڑی اور آرٹسین ویلج کا دورہ کیا اس موقع پر ڈائریکٹر آثار قدیمہ ڈاکٹر عبدالصمد نے امریکی وفد کو آرکیالوجیکل کمپلیکس ٗآرٹسین ویلج اور ہیئر ٹیج ٹریل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی امریکی وفد نے محکمہ آثار قدیمہ کی طرف سے صوبے کی ذرخیز ثقافت ٗ صوبے کے آثار کی بحالی اور محفوظ کرنے کے حوالے سے کوششوں کو بھرپور سراہا ۔
تازہ ترین