• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع ناظم نے ناراض ارکان کو منانے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

پشاور(سٹی رپورٹر) ضلع ناظم نے ناراض ارکان کو منانے اور اپوزیشن جماعتوں کے ممبران کے مسائل کیلئے6رکنی کمیٹی تشکیل دیدی جس میں جماعت اسلامی کے سردار عالم خان ،پیپلزپارٹی کے رضاء اللہ خان چغر مٹی ، قائد حزب اختلاف سعید ظاہر ایڈوکیٹ ، جے یوآئی (ف)کے مفتی طلاء محمد اور پی ٹی آئی کے لیاقت علی خان شامل ہیں ۔ گزشتہ روز تقریب ہوئی ، مہمان خصوصی ضلع ناظم عاصم خان تھے، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حزب اختلاف کے لیڈر نے کہا کہ تمام جماعتوں کے ضلعی کونسلرز کو اختلاف بھلا کر عوام کی فلاح و بہبو د کیلئے کام کرناچاہئے انہوں نے تجویز پیش کی کہ ناراض کونسلروں کو منانے اور ان سمیت تمام ضلعی کونسلروں کے مسائل کے حل کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جوکہ کونسل کے بگڑتے ہوئے معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرسکے جس پر ضلع ناظم نے کمیٹی تشکیل دیدی ۔
تازہ ترین