• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آبنوشی کے زنگ آلودپائپ کی تبدیلی کا کام مکمل کرنے کی ہدایت

پشاور ( آئی این پی )خیبرپختونخوامیں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے محکمہ بلدیات کے کانفرنس روم میں ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت سیکرٹری بلدیات انتخابات ودیہی ترقی خیبر پختونخوا سید جمال الدین شاہ نے کی اجلاس میں تمام ڈبلیوایس ایس سیز اور خیبر پختونخوا کی تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکے سربراہان نے شرکت کی ۔ اجلاس میں میونسپل سروسز کی فراہمی اورخصوصاًپینے کے صاف پانی کی فراہمی کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ،شرکاءکو بتایاگیا کہ پینے کے پانی کی ٹینکیوں کی صفائی اورکلورینیشن کی بروقت تکمیل ہونی چاہیے،اس کے علاوہ صوبے میں پانی کے زنگ آلود پائپوں کی تبدیلی کاکام بھی فوری سرانجام دیناچاہیے۔اجلاس میں ان تمام اداروں کو ہدایات دی گئیں کہ وہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوامی خدمت کے جذبے کو مدنظررکھتے ہوئے عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں جبکہ اس سے عوام کو سروسز مہیا کرنے والے محکموں کی کارکردگی بھی بہترہوگی،اس موقع پرتمام شرکاءنے اپنے اپنے اداروں کے بارے میں پریزینٹیشن کے ذریعے تفصیلات سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو آگاہ کیا۔،شرکاءنے بتایاکہ پانی چوری اوراس کاغلط استعمال آج کل ایک بہت بڑاالمیہ ہے جس کا تدارک خصوصی تشہیر ی مہم اورعوامی آگاہی کے ذریعے کیاجاسکتاہے ۔
تازہ ترین