• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی قتل کیس میں ملوث 62 سالہ ملزم کی ضمانت پر رہائی کے احکامات

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اکرام اللہ نے صوابی قتل کیس میں ملوث62سالہ ملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی درخواست کی صاحبزادہ اسداللہ نے پیروی کی ‘ استغاثہ کے مطابق ملزم محمدعلی پرالزام ہے کہ اس نے جائیداد کے تنازعہ پر تھانہ صوابی کی حدود میں فائرنگ کرکے ہارون نامی شخص کو قتل کیا ماتحت عدالت سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اس موقع پر عدالت کو بتایاگیاکہ فائرہونے والی ایک گولی سے متوفی کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ ایک مقتول کے لئے تین افراد کوچارج کیاگیاہے لہذامقدمے کی مزید تفتیش درکارہے اوردرخواست گذار کوضمانت پر رہا کیا جائے عدالت عالیہ نے دوطرفہ دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست ضمانت منظورکرلی ۔
تازہ ترین