• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل بک فائونڈیشن نے ضلع نوشہرہ میں پہلی موبائل بک شاپ قائم کر دی

پشاور(سٹی رپورٹر) نیشنل بک فائونڈیشن نے ضلع نوشہرہ میں پہلی موبائل بک شاپ قائم کردی جس کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فضل حسین نے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ جمشید خان،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر حریم ،عالم خان منیجر نیشنل بک فائونڈیشن بھی ان کے ہمراہ تھے۔موبائل بُک شاپ کا مقصد عوام کو کتب بینی کی طرف مائل کرنا ہے یہ وزیر اعلیٰ کے آبائی ضلع میں اس نوعیت کی پہلی شاپ سے تعلیمی اداروں باالخصوص کالج اور یونیورسٹیوں کے طلباء مستفید ہوسکیں گے۔اس موقع پر طلباء نے بھی شرکت کی اور کتابوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
تازہ ترین